وزیراعظم کی رہنمائی میں صنعتوں پر بجلی ریٹ کا بوجھ صفر ہوگیا، اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں صنعتوں پر بجلی ریٹ کا بوجھ آج صفر ہوگیا ہے۔
وزیراعظم کے صنعتوں کے لیے بجلی کے بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کے فیصلے پر اویس لغاری نے وضاحت کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے صنعتوں کے لیے ویلنگ چارجز میں 9 روپے کمی کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس ساڑھے 7 فیصد سے کم کر کے ساڑھے 4 فیصد پر لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی کے بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ موجودہ حکومت کے اوائل میں یہ بوجھ 8 روپے 90 پیسے فی یونٹ تھا، وزیراعظم کی رہنمائی میں یہ بوجھ آج صفر ہوگیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں 4 روپے 40 پیسے کمی ہوگی، مجموعی طور پر صنعتوں کے لیے بجلی تقریباً ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ میں دستیاب ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صنعتوں کے لیے فی یونٹ
پڑھیں:
بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔