پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج کی کوشش کے بعد یہ کامیابی ملی کہ بانی کی میڈیکل رپورٹ مل جائے گی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تمام دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا ہے وہ کافی نہیں بلکہ بالکل تسلی بخش بھی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کردیا، آج کی کوشش کے بعد انہیں اس حد تک کامیابی ملی ہے کہ بانی کی رپورٹ مل جائے گی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہماری چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس دے دی جائیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اگلے لائحہ عمل کے لیے آج ہی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی سے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرے گی، اس معاملے میں حتمی اختیار دونوں اپوزیشن لیڈران کے پاس ہے۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ آج کی میڈیکل رپورٹ سے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی صورتحال کا پتہ چل جائے گا، یہ میڈیکل رپورٹ حاصل کرنا ہمارا مطمع نظر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء، خاندان اور رفقاء کے ساتھ ملاقات کے لیے جدو جہد جاری رہے گی، آج ہی اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم نے آج سپریم کورٹ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا، آج صبح سے چیف جسٹس پاکستان، ان کے عملے اور اٹارنی جنرل سے گفتگو رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی حالت کر دی گئی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا، وہ بھی ایسے اسپتال اور ڈاکٹر کے پاس جہاں جانا اُن کی مرضی میں شامل نہیں تھا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی ا ئی کی میڈیکل رپورٹ سے ملاقات نے کہا کہ چیف جسٹس کہ بانی کے بعد

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی

فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے