(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج کی کوشش کے بعد یہ کامیابی ملی کہ بانی کی میڈیکل رپورٹ مل جائے گی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تمام دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا ہے وہ کافی نہیں بلکہ بالکل تسلی بخش بھی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کردیا، آج کی کوشش کے بعد انہیں اس حد تک کامیابی ملی ہے کہ بانی کی رپورٹ مل جائے گی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہماری چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس دے دی جائیں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اگلے لائحہ عمل کے لیے آج ہی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔

ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، پیسوں سے میرے بچوں کو ماں تو نہیں مل سکتی، بھاٹی گیٹ واقعہ میں ہلاک خاتون کے شوہر کا بیان

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی سے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرے گی، اس معاملے میں حتمی اختیار دونوں اپوزیشن لیڈران کے پاس ہے۔سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ آج کی میڈیکل رپورٹ سے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی صورتحال کا پتہ چل جائے گا، یہ میڈیکل رپورٹ حاصل کرنا ہمارا مطمع نظر نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء، خاندان اور رفقاء کے ساتھ ملاقات کے لیے جدو جہد جاری رہے گی، آج ہی اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

علی ترین پھر پی ایس یل میں ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند، بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم نے آج سپریم کورٹ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا، آج صبح سے چیف جسٹس پاکستان، ان کے عملے اور اٹارنی جنرل سے گفتگو رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی حالت کر دی گئی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا، وہ بھی ایسے اسپتال اور ڈاکٹر کے پاس جہاں جانا اُن کی مرضی میں شامل نہیں تھا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی ا ئی کی میڈیکل رپورٹ سے ملاقات نے کہا کہ چیف جسٹس کہ بانی کے بعد

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم