Nawaiwaqt:
2026-07-24@08:17:24 GMT

موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 31 جنوری تا 4 فروری موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے، مری، گلیات، پوٹھوہار میں 31 جنوری تا 3 فروری ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمالی و وسطی بلوچستان میں یکم فروری تک ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے، بالائی و شمالی کے پی میں 3 فروری تک ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

سندھ میں سرد اور خشک موسم کے باعث دھند کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے، 4 فروی تک بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اور سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

چترال، دیر، کالام، ناران، کاغان، گلگت، ہنزہ، اسکردو میں برفانی تودے اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مظفرآباد، وادی نیلم، مری، گلیات میں ممکنہ برفباری کے باعث لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، برفباری کے دوران پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن ٹریفک کی روانی متاثر کر سکتی ہے، پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے سرد اور خشک کا امکان ہے علاقوں میں

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا