data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )قومی شناختی کارڈ، بی فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) سمیت مختلف نادرا دستاویزات کی تیاری اور موبائل ایپ کے ذریعے بایومیٹرک نظام کی آن لائن سہولیات سے متعلق آگاہی سیمینار زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ایم اے شیخ آڈیٹوریم ہال میں منعقد کیا گیا اب شہری گھر بیٹھے نادر ایپ کے زریعے سہولت حاصل کر سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق نادر میں جدید سہولتیں عوام کو موبائل کے زریعے پہنچے کے سلسلے معلومات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس سے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقب پلیجو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن مجاہد ڈیرو نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا کی جانب سے عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے کے لیے آن لائن ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے قومی شناختی کارڈ، بی فارم اور ایف آر سی سمیت مختلف سرٹیفکیٹس گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری اپنی اور اپنے والدین کی بایومیٹرک تصدیق باآسانی مکمل کر سکتے ہیںجس کے بعد متعلقہ دستاویزات کے لیے درخواست جمع کروانا ممکن ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن مجاہد ڈیرو نے مزید بتایا کہ نئی سہولت کے تحت اب شناختی کارڈ اور دیگر سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے والدین کو لازمی طور پر نادرا آفس لانے کی ضرورت نہیں رہی، بلکہ ایپ کے ذریعے ہی ان کی بایومیٹرک تصدیق مکمل کی جا سکتی ہے۔ سیمینار میں طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آن لائن سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کے ذریعے ایپ کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی