قابض میئر نے استعفا نہ دیا توتحریک عدم اعتماد لائیں گے، اپوزیشن لیڈر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے جمعہ کے روز ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے، لیکن حکمران طبقہ عوامی دکھوں سے بے نیاز نمائشوں میں مصروف ہے۔ پے در پے سانحات کے بعد کراچی والے یہ سمجھنے پر مجبور ہیں کہ اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر قابض میئر نے استعفا نہ دیا تو اپوزیشن ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی۔جب شہر میں جنازے اٹھ رہے تھے، میئر صاحب اسلام آباد میں کافی پی رہے تھے اور پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر رہے تھے۔بچہ گٹر میں گر جائے تو میئر صاحب سوئمنگ پول کا افتتاح کرتے ہیں،اپوزیشن لیڈر نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد اور سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو خود غفلت کا مرتکب ہو، وہ انکوائری کیسے کر سکتا ہے؟ انہوں نے کمشنر کی رپورٹ کو بوگس قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ یا عدلیہ کا کوئی سینئر جج اس واقعے کی شفاف انکوائری کرے۔ رپورٹ میں حقائق چھپانے اور ذمے داروں کو بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔گل پلازہ سانحے کی مکمل ذمے داری میئر کراچی اور سندھ حکومت کی ہے۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی میں لوگ ٹینکرز تلے کچل کر، کتے کے کاٹنے سے اور ڈکیتی مزاحمت پر مارے جا رہے ہیں۔ شہر جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ”اجلاس در اجلاس” کا نام نہیں، اگر ادارے وقت پر کام کریں تو حکومت کا وجود نظر آتا ہے۔ آگ لگنے پر فائر بریگیڈ غائب ہو تو اسے حکومت کیسے مانا جائے،مالی بدعنوانی اور اداروں کی تباہی کہ حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 17 سال میں 22 ہزار ارب روپے کا حساب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے ایکٹ کے ذریعے کے ایم سی کے تمام ادارے چھین کر ان پر قبضہ کرلیا گیا۔ ریسکیو 1122 کو کے ایم سی کے ماتحت ہونا چاہیے تھا، اسے الگ ادارہ بنا کر فائر بریگیڈ کو اس میں ضم کرنا سراسر غلط ہے۔آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس بدانتظامی اور ظلم کے خلاف کل یکم فروری کو شہر بھر میں بڑا مارچ کرے گی، اب اس حکومت کو گھر بھیجنے کی تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے وفاق اور ایم کیو ایم سے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف باختیار اور خودمختار کراچی سٹی گورنمنٹ میں ہے۔
اپوزیشن لیڈڑ کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیف الدین ایڈووکیٹ کرتے ہوئے کے ایم سی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل