data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اہل کراچی کی جان ومال کے تحفظ، جینے کے حق اور مسائل کے حل کے لیے یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر 3بجے دن منعقد ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں، کراچی کے تاجروں نے بھی مارچ کی مکمل اور شرکت کا اعلان کیا ہے جبکہ شہر بھر میں ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں جمعہ کے روز سیکڑوں مساجد کے باہر اور اہم پبلک مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے اور شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی، مارچ میں خواتین بھی شریک ہوں گی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے’’جینے دوکراچی مارچ و عوامی رابطہ مہم‘‘ کے سلسلے میں ضلع شرقی کا دورہ اور متعدد مقامات پر عوامی اجتماعات و کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا، سانحہ گل پلازہ میں شہید حافظ انس عمران کی بلوچ کالونی میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور ادارہ نور حق میں ’’جینے دو کراچی تاجر کنونشن‘‘سے بھی خصوصی خطاب کیا، منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ عوامی جدو جہد اور مزاحمت کے ذریعے ہی حکمرانوں سے جینے کا حق حاصل کیا جا سکتا ہے، اہل کراچی کو اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اْٹھنا ہوگا، جماعت اسلامی اہل کراچی کے ساتھ ہے، عوام کو تنہا اور حکومت اور حکمران پارٹیوں کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑے گی، اہل کراچی کل یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر بڑی تعداد میں جمع ہوکر حکمرانوں کے خلاف اپنا احتجا ج ریکارڈ کرائیں اور مزاحمت کی دیوار بن جائیں،یہ مارچ اہل کراچی کے لوگوں کی قوت کا اظہار ہوگا، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر حکمرانوں کا تعاقب کرتی رہے گی اور جینے کے حقوق حاصل کرکے رہے گی، سانحہ گل پلازہ پر وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق میئر کو استعفا دے دینا چاہیے، سانحہ گل پلازہ سندھ حکومت کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے،کمشنر کی سربراہی میں بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ قابل قبول نہیں ہے،کمشنر تو خود جواب دہ ہے،سانحے کی ذمے داری ایک بچے پر ڈال کر آپ جان نہیں چھڑاسکتے، ڈبل ون ڈبل ٹو،محکمہ فائر بریگیڈ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،سول ڈیفنس،پی ڈی ایم اے سارے ادارے ناکام ہوچکے ہیں، پیپلز پارٹی 18برس سے صوبہ سندھ پر قابض ہے، اس کی نااہلی،بدانتظامی، کرپشن نے شہر کراچی کو کھنڈر بنادیا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے پاس شہریوں کے دینے کے لیے صرف جھوٹے دعوے اور وعدے ہیں،شہر کا سارا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے، اس کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے لیکن یہاں کے شہریوں کو بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ہیں، نصف سے زاید شہر پینے کے پانی سے محروم ہے، سردیوں کے موسم میں بھی18،18 گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، بی آر ٹی ریڈ لائن کے نام پر پورے یونیورسٹی روڈ کو کھود کر ڈال دیا ہے، جہانگیر روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہیں تباہ حالی کا شکار ہیں، اہل کراچی کبھی گٹروں میں گر کر کبھی ڈمپروں،ٹینکروں،ٹرالروں کے نیچے کچلے جارہے ہیں، گزشتہ سال 857لوگ ہیوی ٹریفک کی ٹکرسے جاں بحق ہوئے،آئے روز شہری اسٹریٹ کرمنلزکے ہاتھوں اپنی جانیں گنوارہے ہیں،جینے دو کراچی تاجر کنونشن میں اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامدنے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا قرا ر داد میں مطالبہ کیا گیا کہ آزادانہ عدالتی تحقیقات کرکے سزا دی جائے۔نقصانات کا فوری ازالہ، ہر تاجر کو10کروڑ معاوضہ دیا جائے،2 سال میں نہیں 6 ماہ میں مارکیٹ بنائی جائے۔ 1200 دکانوں کے ملازمین کے معاوضے کا بھی اعلان کیا جائے، زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات حکومت برداشت کرے، کراچی میں فائر بریگیڈ کے محکمہ اور انتظامات کو درست کیا جائے۔کنونشن سے الائنس آف آرام باغ ٹریڈرز کے چیئر مین آصف گلفام نے کہا کہ اب خاموش رہنے کا وقت نہیں رہا، ہمیں متحدہو کر اپنے کاروبار کے دفاع کے لیے نکلنا ہوگا، بولٹن مارکیٹ ٹریڈرز کے چیئر مین شریف میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو برطرف کیا جائے،اس سانحہ کے اصل ذمے داریہی ہیں جنہوں نے عوامی ٹیکس کی لوٹ مار کی ہے، فائر بریگیڈ جیسے شعبے کو مفلوج کر دیا ہے، جس کی نا اہلی کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، لائٹ ہاؤس ٹریڈرز الائنس کے صدر حکیم شاہ نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے مارچ کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ کراچی کے عوام اور تاجروں کی بقا کا مسئلہ ہے، اسمال ٹریڈرز کے رہنما محبوب اعظم نے مطالبہ کیا کہ صدر اور وزیر اعظم کراچی کا دورہ کریں، نااہل وزیر اعلیٰ اور میئر کو برطرف کیا جائے۔جینے دو کراچی تاجر کنونشن سے جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی، صدر کے ایم سی مارکیٹ سولجر بازار عبد الغفار موتی والا،حیدری مارکیٹ کے سید اختر شاہد،چیئر مین گلشن اقبال مارکیٹ صادق مرزا،جاوید احمد خان،صدر اسمال ٹریڈرزصدر مارکیٹ الائنس کے صدر دلاور خان،انجمن تاجران قائد آباد کے صدر شوکت ربانی،مریم مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کے سعید احمد،کوآپریٹیو مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اسلم خان،اسمال ٹریڈرز پاکستان کے جنرل سیکرٹری محبوب اعظم،پاکستان بزنس فورم کے صدر سہیل عزیز،واٹر پمپ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سرپرست عارف اسماعیل،آل پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جاوید عبد اللہ،صرافہ مارکیٹ کے چیئرمین محمد ارشدو دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، تاجر رہنما ؤں نے جینے دو کراچی مار چ کی مکمل حمایت اور شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ظالمانہ حکومت ہے جس نے تاجروں اور کاروبار کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور مسلسل جدوجہد کی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان حقوق کراچی تحریک کے تسلسل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ سانحہ گل پلازہ سے ہر شہری انتہائی کرب کا شکار ہے، تاجر جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں جس نے یکم فروری کو جینے دو کراچی کو مارچ کا اعلان کیا۔ کراچی کے ہر شہری کے لیے ناگزیر ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلیں اور مارچ میں شریک ہوں۔ کراچی میں سوائے جماعت اسلامی کے کسی بھی سیاسی پارٹی نے تاجروں کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔سانحہ گل پلازہ ناقابل فراموش ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے 17 سال میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے تاجروں کو فائدہ ملا ہو۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں سانحہ گل پلازہ اور جینے دو کراچی مارچ کے سلسلے میں تاجر کنونشن سے خصوصی خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جینے دو کراچی مارچ امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی کے سانحہ گل پلازہ اسمال ٹریڈرز تاجر کنونشن پیپلز پارٹی اہل کراچی کراچی کے کیا جائے کراچی کو کے صدر کے لیے

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی