آئی جی سندھ پریا کماری کی بازیابی کیلیے اقدامات اٹھائیں‘مجاہد چنا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260131-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف بیانات دینے کے بجائے سنگرار سکر سے اغوا ہونے والی بچی پریا کماری کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔7 سال گزرنے کے باوجود لڑکی کی عدم بازیابی پولیس اور سندھ حکومت کی ناکامی ہے۔ امن و امان کے نام پر اربوں روپے کی بجٹ رکھی جانے کے باوجود سندھ کے شہری کیوں غیر محفوظ ہیں؟ بیانات تو سیاسی جماعتیں دیتی ہیں، لیکن ریاست تو عملی قدم اٹھاتی ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے ایک بیان میں کہا کہ آئی جی سندھ کے آبائی ضلع ٹھل ضلع جیکب آباد کی لاپتا لڑکی فضیلا سرکی کو بھی کئی سال ہو چکے ہیں، لیکن حکمران خاموش تماشائی کیوں ہیں؟ والدین احتجاج کرتے کرتے تھک چکے ہیں لیکن حکمرانوں کی کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ کیا یہ حکومت ہے یا تماشا؟ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں لڑکیوں کی بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔