سکردو، بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا مظاہرہ (2)
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی، جو یادگار شہداء پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف سکردو میں مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی، جو یادگار شہداء پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین جبکہ تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر رہبر معظم سے اپنی بھرپور یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو فلسطینیوں سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف پیس اسرائیل کی کمیٹی ہے، شہباز شریف نے ملعون نیتن یاہو کی کمیٹی میں شرکت کرکے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ مقررین نے کہا کہ امن بورڈ میں شمولیت غزہ کے ہزاروں شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے، فلسطین پر حملہ آور ساری قوتیں اس بورڈ میں شامل ہیں، جبکہ خود فلسطین اور غزہ اس بورڈ میں شامل نہیں۔ اگر حماس کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف سکردو میں مظاہرہ ریلی نکالی گئی ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔