ملتان، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیرِاہتمام نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جو بورڈ بنایا گیا ہے وہ بورڈ آف پیس نہیں بلکہ جنگیں شروع کرنے کا نیا بورڈ ہے، امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی کے بعد پوری دنیا کو جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے، امریکہ سن لے ایران نہ وینزویلا ہے نہ عراق و افغانستان، اگر ایران پر حملہ ہوا تو پھر امریکہ و اسرائیل کہیں بھی محفوظ نہیں ہونگے۔ اسلام ٹائمز ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کے زیراہتمام حکومت پاکستان کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سروش زیدی، ریجنل صدر علی مصدق، مولانا مجاہد جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری نے کی۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے لگائے، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جو بورڈ بنایا گیا ہے وہ بورڈ آف پیس نہیں بلکہ جنگیں شروع کرنے کا نیا بورڈ ہے، امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی کے بعد پوری دنیا کو جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے، امریکہ سن لے ایران نہ وینزویلا ہے نہ عراق و افغانستان، اگر ایران پر حملہ ہوا تو پھر امریکہ و اسرائیل کہیں بھی محفوظ نہیں ہونگے۔
رہنماوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں جانا نظریہ پاکستان کی توہین اور سنگین خلاف ورزی ہے، بابائے قوم نے پہلے ہی انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، بورڈ آف پیس میں شمولیت اور اسرائیل کیساتھ ایک میز پر بیٹھنا پاکستان سے خیانت ہے، اگر حکمران سچے ہیں تو پھر بورڈ آف پیس پر ریفرنڈم کرائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ایران غزہ و فلسطین سمیت مظلوموں کی توانا آواز اور ان کیساتھ کھڑا ہے اسی وجہ سے قیمت ادا کر رہا ہے، پاکستان کی عوام خطے میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرئے گی۔ احتجاجی ریلی میں مرکزی صدر ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی رہنما ایمپلائز ونگ غلام حسنین انصاری، عاطف حسین سرانی، ضلعی صدر آئی ایس او ملتان مطہر عباس، اظہر جوئیہ، وحدت یوتھ کے رہنما حسنین عباس و دیگر شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتجاجی ریلی بورڈ آف پیس کے بعد
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔