نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی جو یادگار شہداء پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین جبکہ تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی جو یادگار شہداء پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین جبکہ تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو فلسطینیوں سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف پیس اسرائیل کی کمیٹی ہے، شہباز شریف نے ملعون نیتن یاہو کی کمیٹی میں شرکت کر کے فلسطینیوں کی پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر رہبر معظم سے اپنی بھرپور یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بورڈ آف پیس

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل