Islam Times:
2026-07-24@01:56:27 GMT

حکومت حماس کے دشمنوں کے ساتھ مل گئی، سکردو میں مقررین کا خطاب

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: مقررین نے کہا کہ امن بورڈ میں شمولیت غزہ کے ہزاروں شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے، فلسطین پر حملہ آور ساری قوتیں اس بورڈ میں شامل ہیں جبکہ خود فلسطین اور غزہ اس بورڈ میں شامل نہیں۔ اگر حماس کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی، جو یادگار شہداء پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین جبکہ تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر رہبر معظم سے اپنی بھرپور یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو فلسطینیوں سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف پیس اسرائیل کی کمیٹی ہے، شہباز شریف نے ملعون نیتن یاہو کی کمیٹی میں شرکت کرکے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ مقررین نے کہا کہ امن بورڈ میں شمولیت غزہ کے ہزاروں شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے، فلسطین پر حملہ آور ساری قوتیں اس بورڈ میں شامل ہیں، جبکہ خود فلسطین اور غزہ اس بورڈ میں شامل نہیں۔ اگر حماس کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم