آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ میں شریک طلبہ و طالبات کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
طلباء کے دورے کا مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا، طلباء نے قلعہ بالاحصار کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام 12 جنوری سے ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ونٹر انٹرنشپ کے دوران تعلیمی سیشنز کے ساتھ مختلف آؤٹ ڈور سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ کے دوران قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا۔ طلباء کے دورے کا مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا، طلباء نے قلعہ بالاحصار کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی نارتھ کی طلباء کیساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، آئی جی ایف سی نارتھ نے طلباء و طالبات کو خطہ کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی، آئی جی ایف سی نارتھ نے طلبہ کے سوالات کے تسلی بخش، تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔
شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھا کر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، طلباء نے فرنٹیئر کور میوزیم کا دورہ کرکے ایف سی کی تاریخ اور قربانیوں سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ قلعہ بالاحصار کے دورہ کے دوران تاریخ کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا، اس تاریخی دورہ نے ہمیں ماضی سے سیکھنے اور تاریخ پر فخر کرنے کی ترغیب دی۔ شرکاء نے فرنٹیئر کور کی خدمات کو سراہتے ہوئے مثبت اور قابل تحسین اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قلعہ بالاحصار کے دوران ایف سی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔