آئی فون 18 پرو میں سیٹلائیٹ کالنگ؟ ایپل کے انقلابی فیچر کی تیاری کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایپل کی جانب سے مستقبل کے آئی فون ماڈلز میں ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جو اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک نیا باب ثابت ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس میں سیٹلائیٹ کے ذریعے براہِ راست کالنگ کی سہولت شامل کرنے پر سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے، جو اس وقت کسی بھی اسمارٹ فون میں دستیاب نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایپل اس مقصد کے لیے اسپیس ایکس کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ اسٹار لنک سیٹلائیٹ نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو براہِ راست کالنگ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس سے قبل ایپل کے آئی فونز میں سیٹلائیٹ میسجنگ پر مبنی ایمرجنسی سروسز دستیاب ہیں، جن کے ذریعے صارفین دور دراز علاقوں میں ہنگامی پیغامات ارسال کر سکتے ہیں، مگر اب اسے آگے بڑھاتے ہوئے وائس کالنگ کی سہولت پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان علاقوں کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے جہاں سیلولر نیٹ ورک یا انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہوتی، جیسے پہاڑی علاقے، صحرا یا قدرتی آفات سے متاثرہ خطے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی سہولت کے لیے کسی اضافی ہارڈویئر کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ موجودہ آئی فون ہارڈویئر ہی اس قابل ہوگا کہ وہ سیٹلائیٹس سے رابطہ قائم کر سکے۔
ذرائع کے مطابق ایپل اس وقت گلوبل اسٹار نامی کمپنی کے سیٹلائیٹس کو ایمرجنسی میسجنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے، تاہم اب یہ شراکت داری محدود ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث اسپیس ایکس سے مذاکرات سامنے آئے ہیں۔
اسٹار لنک نیٹ ورک پہلے ہی دنیا کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور اگر اسے وائس کالنگ کے لیے بھی استعمال کیا گیا تو یہ ایک بڑی تکنیکی کامیابی ہوگی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایپل ایک ایسا سسٹم تیار کر رہا ہے جس کے تحت صارف کو کال کرنے کے لیے فون کو لازمی طور پر آسمان کی طرف رکھنے کی شرط بھی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ایپل ایک اے پی آئی پر بھی کام کر رہا ہے جس سے ایپ ڈویلپرز اپنی ایپس میں سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی شامل کر سکیں گے جب کہ ایپل میپس کا ایسا ورژن بھی زیرِ غور ہے جو نیٹ ورک کے بغیر نیوی گیشن فراہم کرے۔
ایپل کی جانب سے ان رپورٹس پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ان دعوؤں کی حقیقت کا فیصلہ ستمبر 2026 میں ہوگا جب آئی فون 18 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں سیٹلائیٹ ا ئی فون 18 کر رہا ہے کی سہولت نیٹ ورک کے لیے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم