سندھ ہائیکورٹ، سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت سے شرائط طلب
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ ابتدائی مرحلے میں شرائط فراہم کریں، حکومت کی پیش کردہ شرائط سامنے آنے کے بعد کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ کے خط کے جواب میں مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کمیشن کے قیام سے قبل صوبائی حکومت سے شرائطِ کار طلب کرلیں۔ چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ ابتدائی مرحلے میں شرائط فراہم کریں، حکومت کی پیش کردہ شرائط سامنے آنے کے بعد کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ کمیشن کے قیام محکمہ داخلہ چیف جسٹس
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔