City 42:
2026-07-24@08:45:01 GMT

حکومت نےپرائیویٹ میڈیکل کالجزکےسامنےگھٹنےٹیک دیئے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

سٹی42: حکومت نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے دباؤ کے بعد داخلہ پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی ہے، جس کے تحت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو خالی نشستوں پر خود داخلے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں 500 سے زائد ایم بی بی ایس کی نشستیں خالی رہ گئی تھیں، جس کے باعث کالجز انتظامیہ کی جانب سے شدید دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ پالیسی میں تبدیلی کے بعد اب پرائیویٹ میڈیکل کالجز نئی داخلہ درخواستیں بھی وصول کر سکیں گے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان 

نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو داخلوں کے معاملے میں مکمل آزادی دے دی گئی ہے، جس سے وہ خالی نشستوں کو اپنی سطح پر پُر کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ رواں تعلیمی سیشن 2025-26 کے دوران میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی متعدد بار تبدیل کی جا چکی ہے، جس پر طلبہ اور والدین کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 پرائیویٹ میڈیکل کالجز

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔

جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔

یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا