Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:31:55 GMT

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے 11 ججز نے حلف اٹھا لیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے 11 ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے11 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مستقل ہونے والے ججز سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی و صوبائی لاء افسران، پاکستان و پنجاب بار کونسلز کے ممبران نے شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ و لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، لاہور ہائیکورٹ کے افسران، جوڈیشل افسران، وکلاء اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہلِ خانہ نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے ججز صاحبان میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اورجسٹس سردار اکبر علی شامل ہیں۔ جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر اورجسٹس خالد اسحاق نے بھی مستقل ججز کی حیثیت سے حلف لیا۔جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس چودھری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان بھی مستقل ہونے والے ججز میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حلف اٹھانے والے ججز کو مبارکباد بھی دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے والے ججز

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا