کراچی: بگٹی گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس میں بگٹی گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت مسترد کردی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ڈیفنس میں بگٹی گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
مدعی کی طرف سے ایڈوکیٹ عابد زمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔
ملزمان نے مسلح ہو کر تصادم میں حصہ لیا۔ ملزم کو ایسی کوئی جان لیوا بیماری نہیں کہ میڈیکل کی بنیاد پر اسے ضمانت دی جائے۔ جیل میں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے ملزم علی حیدر بگٹی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پولیس کے مطابق ذاتی رنجش کی بنیاد پر دو گروپس کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ ڈیفنس میں 2024 کو پیش آیا تھا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں فہد بگٹی سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔