امریکا کے 11 سالہ لڑکے نے پنڈالو کھلونے کے ذریعے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکا کے ایک کم عمر لڑکے نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی ریاست وسکانسن سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ سیلب ہنٹر نے پنڈالو نامی کھلونا استعمال کرتے ہوئے انڈر 16 کیٹیگری میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سیلب ہنٹر نے 30 سیکنڈ کے مختصر وقت میں پنڈالو کے ذریعے 51 چکر مکمل کیے، جو اس کیٹیگری میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پنڈالو ایک مخصوص کھلونا ہوتا ہے جو انگریزی حرف U کی شکل کا ہوتا ہے، جس میں ایک طرف سے گیند اندر جاتی ہے اور دوسری طرف سے نکلتی ہے اور اس عمل کو تیزی اور مہارت سے دہرانا خاصا مشکل سمجھا جاتا ہے۔
ریکارڈ قائم کرنے کے بعد سیلب ہنٹر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کامیابی کے پیچھے مسلسل محنت اور طویل پریکٹس شامل ہے، ابتدا میں انہیں بار بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اکثر پریکٹس کے دوران گیند 30 سیکنڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی گر جایا کرتی تھی، انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل مشق جاری رکھی۔
سیلب نے مزید بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کی جانب اس لیے مائل ہوئے کیونکہ ان کے والد خود بھی پنڈالو کے سابقہ ریکارڈ ہولڈر رہ چکے ہیں، والد کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی نے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد دی اور یہی وجہ ہے کہ وہ کم عمری میں عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کے بعد سیلب ہنٹر کا نام باضابطہ طور پر ریکارڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گینیز ورلڈ ریکارڈ سیلب ہنٹر
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔