اسلام آباد (وقائع نگار+نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے)  آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ انکی عمر71 برس تھی، انکی نماز جنازہ آج اتوار کو ان کے آبائی گائوں چیچیاں میرپور میں 4 بجے شام ادا کی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9 اگست 1955ء کو چیچیاں میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاں چیچیا ں میر پور میں حاصل کی جبکہ میٹرک کینٹ پبلک سکول راولپنڈی سے کیا جبکہ گریجویشن گورڈن کالج راولپنڈی سے کیا بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں سے انہوں نے معروف قانونی درس کا لنکنن ان سے قانون کی اعلیٰ ڈگری بار ایٹ لا کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید کے ساتھ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رہے جبکہ 1990 میں وہ نامزد صدر کہ عہدے کے لیے منتخب ہوئے تاہم عمر میں ایک ماہ کی کمی کے باعث وہ اس وقت صدر منتخب نہ ہو سکے جبکہ بعد ازاں 1996ء میں وہ آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے ۔2001 ء میں وہ ازاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر فائز رہے ۔ جبکہ وہ اپنے آبائی حلقے میرپور سے 9 بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔ جبکہ وہ صدر آزاد مسلم کانفرنس ‘صدرلیبریشن لیگ آزاد کشمیر، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر‘صدرپاکستان تحریک انصاف ازاد کشمیر کہ عہدوں پر بھی فائز رہے۔ وہ2021ء  میں آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو جارحانہ اور موثر انداز میں اُجاگر کیا۔ اقوام متحدہ ،امریکی وزارت خارجہ سمیت مختلف ممالک کی اور پارلیمنٹس مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں کشمیریوں کے مظاہروں کی قیادت‘ لندن کے ٹرافلگر سکویئر، نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے، مسلز میں یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کے سامنے، ڈبلن میں آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے سامنے سمیت میں دیوار برلن پر شاندار ملین مارچز کی قیادت بھی کی۔آزاد کشمیر حکومت نے بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صدرِ زرداری چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی  ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔شہباز شریف نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک مدبر سیاست دان تھے، اپنی تمام عمر آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی خدمت میں گزاری۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری منتخب ہوئے کشمیر کے

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے