Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:35:31 GMT

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

پشاور: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے. تفتیشی حکام کے مطابق خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انکا تعلق بھی افغانستان سے تھا.

خودکش دھماکوں کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں. سہولت کاروں کی شناخت کے بعد واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔

یاد رہےکہ 24 نومبر 2025 کو تین خودکش بمباروں نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تھا. حملے میں 3 ایف سی جوان سمیت 6 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے جبکہ دہشتگردانہ کارروائی کے دوران 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے. واقعےکی ایف آئی آر سی ٹی ڈی میں درج ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق