فتنہ الہندوستان نے بزدلانہ حملہ کیا، بھارت کو شکست پر سخت تکلیف ہے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور انہیں پسپا کیا، عطا تارڑ - فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، جنگ میں شکست پر بھارت کو سخت تکلیف ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور انہیں پسپا کیا، وزیراعظم بلوچستان کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، جنگ میں شکست پر بھارت کو سخت تکلیف ہے۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسی سرحد کی دوسری جانب ٹریننگ لیتی ہیں، اور کارروائی کرتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو شکست دی، سلامتی کے ادارے پراکسیز کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت بےعقل موج کے اندر مبتلا ہے، ان کو بالکل احساس نہیں کہ انہوں نے صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر پر توجہ دینی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر زبان درازی کرتے ہیں، عوام خیبر پختونخوا حکومت کو اربوں روپے دیتی ہے، تیراہ کے لوگوں پر فتنہ الخوارج حملہ آور ہوں تو پاک فوج مقابلہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام صرف احتجاج اور اڈیالہ کے باہر بیٹھنا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ان کا طبی علاج کیا گیا، انہیں معمولی سے علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تیراہ کے لوگوں پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا تو افواج پاکستان نے مدد کی، جب بھی کے پی کے لوگوں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو صوبائی حکومت غائب ہو جاتی ہے۔
گورنر راج سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر راج اس وقت لگتا ہے جب حکومت ناکام ہو جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ باڑہ کا سیاسی اتحاد کہہ رہا ہے کہ بے انتظامی اور بدعنوانی ہوئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، گورنر راج تب لگتا ہے جب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو جائے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے ہاں جب سیلاب آیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود سیلاب زدہ علاقوں میں گئیں، ابھی تک کے پی کے میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کر سکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے کہا خیبر پختونخوا نے کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔