کراچی:

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں امن وامان خراب کرنے کے خدشات کے پیش نظر 180 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے اور نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ایم پی او آرڈر کے تحت 180 افراد کے نام نظر بند کرنے کی فہرست میں شامل ہے، جن میں ضلع وسطی سے 24، ضلع جنوبی سے 21، ضلع شرقی سے 51، ضلع کیماڑی سے 23، ضلع کورنگی سے 22، ملیر سے 9 اور ضلع غربی سے 30 افراد کے نام شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے فہرست میں شامل افراد کے بارے میں بتایا کہ یہ افراد راستے بند کرنے، دھرنے اور امن و امان کی صورت حال خراب کر سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی صورت میں عوامی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوگا لہٰذا فہرست میں شامل تمام افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل افراد کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے ملیر جیل منتقل کیا جائے۔

پی ٹی آئی کا کارکنان کی گرفتاری کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن افراد کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور یہ گرفتار کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فہرست میں محکمہ داخلہ پی ٹی آئی افراد کے

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم