کل شہباز شریف کی طرف سے دعوت ملی ہے، صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
خیبر میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاق نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے، میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، کل وزیراعظم کی طرف سے دعوت ملی ہے، صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا۔ خیبر میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے، میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 ارب نہیں متاثرین کے لیے 100 ارب روپے دیں گے، گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ آپ کو واپس تیراہ جانا ہے یا اسلام آباد۔؟ شرکاء نے اسلام آباد میں احتجاج پر جانے کے حق میں ہاتھ کھڑے کیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا، گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کروایا جائے گا یا راستے سے ہٹا دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔