معاہدہ نہ ہوا تو حقیقت سامنے آ جائے گی، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو میں ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر امریکی صدر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر علاقائی جنگ کی بات کیوں نہ کریں گے، ظاہر ہے وہ ایسا کہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے ہم جلد معاہدے پر پہنچ جائیں گے، اگر معاہدہ نہیں ہوتا تو پھر ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے ٹھیک کہا تھا یا نہیں۔ فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو میں ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر امریکی صدر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر علاقائی جنگ کی بات کیوں نہ کریں گے، ظاہر ہے وہ ایسا کہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہاں ہمارے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور بحری جہاز موجود ہیں جو چند دنوں میں بالکل قریب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے سپر یم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا کا ایران پر حملہ پورے خطے کا تنازع بن جائے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ علاقائی جنگ بن جائے گی، اہل ایران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی سپریم لیڈر
پڑھیں:
ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملوں میں زخمی امریکی فوجیوں میں سے 10 کو جرمنی منتقل کر دیا گیا۔ ایک امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ زخمی ہونے والے بیشتر فوجیوں کو صرف معمولی دماغی چوٹیں آئی تھیں اور ان میں سے زیادہ تر اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔