پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-01-30
لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں میچ میں 111 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کے خلاف 2018ء میں 0-3 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 208 کے تعاقب میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلیپی 14، مچل اوون 8،میتھیو کْونمین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش 1، میٹ رینشا 1 جب کہ کْوپر کونولی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈوارشوئس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2جب کہ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور کیے۔صائم ایوب نے56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے 36 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، شاداب خان نے بھی 46 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 21، فخر زمان 10، کپتان سلمان آغا 5 اور محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوئس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میتھیو کْونمین، میتھیو شارٹ، کْوپر کونولی اور کیمرون گرین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کے بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی39ویں نصف سنچری مکمل کی۔یہ بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کا 139واں میچ تھا۔ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 125 میچز میں 38 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان نے ا سٹریلیا ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن