جماعت اسلامی سندھ کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-01-27
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی تاکشمورصوبے بھر میں ریلیاں، سیمینارز، احتجاجی مظاہرے اور انسانی زنجیر بنانے سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جن کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کو اجاگر کرنا ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہدچناکے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص،دادو،بدین ،ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں منعقدہ تقریبات سے جماعت اسلامی کے صوبائی اور مرکزی قائدین خصوصی خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال، انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی برادری کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالیں گے۔ مظفرآباد کی طرز پر سندھ کے مختلف شہروں میں بھی انسانی زنجیر بنائی جائے گی، جس کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں، مساجد اور سماجی مراکز میں خصوصی دعاؤں اور آگاہی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، مگر بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 فروری کے پروگرامز میں بھرپور شرکت کریں اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بنتی رہے گی اور ان کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی۔اس سلسلے میں مرکزی رہنما راشدنسیم حیدرآباد ، صوبائی امیرکاشف سعید شیخ دادو، نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نواب شاہ ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف بدین وٹھٹھہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں کی قیادت وخطاب کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام سندھ کے جائے گا
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔