وزیراعظم سے عمران خان سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وزیراعظم سے عمران خان سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پی ایم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ ابھی ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ شہباز شریف سے آج ملاقات ہوئی ہے، ہم نے بلوچستان کے حالات پر اظہار تعزیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی ہو یا باقی بقیاجات ان سب کے حوالے سے بات چیت کی ہے، شہباز شریف صاحب نے احسن اقبال کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ مزمل اسلم سے اس حوالے سے بات چیت کریں۔
میڈیا سے گفتگو کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم پی ایم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر برطانوی سیاستدان نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دیدیا لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، رات گئے اسپتال منتقل وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات، سکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور سندھ طاس معاہدے کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعظم قازقستان کے صدر کاسم جومارت توقایف کل پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف سہیل ا فریدی سے ملاقات حوالے سے بات چیت
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔