data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ میں عرصہ دراز سے مقیم پاک کیمونٹی کی معروف شخصیت چوہدری شہباز حسین حال ہی میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ پاک کیمونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت اور لیگی راہنما چوہدری فاروق انجم اور چوہدری محمد نواز گجر نے جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ان کے کے لئے دعائیہُ ریفرنس کا اہتمام کیا۔ جس میں جدہ قونصلیٹ سے ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النساء – کمرشل سیکشن سے فہد چوہدری نمائندہ قونصلیٹ کامران بٹ صاحب – پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد۔ سعودی شخصیات اور میڈیا نمانئدگان نے بھرپور شرکت کی معروف عالم دین قاری عبدالباسط نے اپنے بہترین انداز میں زندگی اور موت پر بڑی معلوماتی گفتگو کی جس سے سامعین کے دینی علم میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری شہباز حسین کے حق میں گواہی دینے کے لئے جمع ہوئے ہیں وہ بہت اچھے – ملنسار اور شفیق انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔ ڈپٹی قونصل نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شہباز حسین کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعالی مقام سے نوازے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مسعود احمد پوری نے بھی دعائیہ کلمات کہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی چوہدری شہباز حسین کی مغفرت فرمائے۔ یہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ موت بر حق ہے۔ چوہدری شہباز حسین کے بیٹے عثامہ شہباز نے سب حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ آخر پر چوہدری شہباز حسین اور پاکستان میں چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ ماجدہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ کہ اللہ تعالی مرحومین کی بخشش فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے۔ آمین۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چوہدری شہباز حسین اللہ تعالی کے لئے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • زندگی کا مقصد
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت