اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔وزیراعظم نے صوبے میں امن وامان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،صوبائی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔

علیزے شاہ کی تنازعات کو ہائی لائٹ کر کے توجہ حاصل کرنے کے الزام کی تردید

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن، عوامی فلاح کیلئے صوبائی حکومت کو آئینی ذمے داری نبھانی چاہئے، خیبرپختونخواوفاقی کی ایک اہم اکائی ہے،صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے وفاقی حکومت بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی،وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط، موثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی حکومت بااختیار ہے، صحت و تعلیم کیلئے خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے اقدامات کئے جائیں،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیراعظم نے تعلیم،صحت، روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے وفاقی دائرہ کار کے مطابق تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سانحہ بھاٹی گیٹ؛مین ہول میں گرنے والی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی 

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے،مشاورت، اشتراک کے ذریعے قومی یکجہتی اور استحکام، خوشحالی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صوبائی حکومت کیلئے وفاقی عوام کی

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار