Daily Pakistan:
2026-07-24@02:50:08 GMT

الطاف حسین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

الطاف حسین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا گزشتہ روز یکم فروری کو خون کا شمار خطرناک حد تک کم ہو گیا تھا۔ جس پر ڈاکٹروں کے مشورے سے فوری طور پر خون کی منتقلی کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق خون کی منتقلی کے بعد الطاف حسین کی حالت میں بہتری آئی۔ تاہم اب وہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ جبکہ ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے مزید تشخیص کے لیے مختلف طبی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ جن میں ای سی جی اور دل کی مسلسل نگرانی، سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ اور خون کے جاری ٹیسٹ شامل ہیں۔ تاکہ خون کی منتقلی کے اثرات اور مجموعی صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔

ناراض بول کر دہشت گردوں کے خلاف مؤقف میں ابہام پیدا کیا جاتا ہے ، ایسے ابہام سے دہشت گردوں کو تقویت ملتی ہے، رانا ثناء اللہ

ایم کیو ایم کے مطابق الطاف حسین کو حالیہ دنوں میں شدید جذباتی اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جیو پولیٹیکل تبدیلیاں اور برطانیہ میں جاری قانونی و مالی معاملات اس ذہنی تناؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے الطاف حسین کے ہسپتال میں داخل ہونے اور جاری طبی عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت ان کی صحت سے متعلق صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم الطاف حسین

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری