کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں، ایران خطے میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد کریمی تودشکی کا کہنا تھا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھڑی تو اس سے مڈل ایسٹ اور قریبی ممالک متاثر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کا گہرا برادرانہ تعلق ہے، پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ پاکستان اور عرب ممالک نے کوشش کی کہ مذاکرات کے ذریعے صورتحال بہتر ہو۔

محمد کریمی تودشکی نے کہا کہ ایران میں اس وقت کوئی ٹینشن نہیں، حالات نارمل ہیں۔ ایران میں مظاہروں کے دوران حالات کی خرابی میں امریکا اور اسرائیل کی پشت پناہی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے امریکا کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، ایرانی عوام امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایرانی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل