data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260203-01-25
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے صوبے میں امن و امان کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کا تعاون ناگزیر قرار دیاملاقات میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، ملاقات میں مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ کے پی کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت انسداد دہشت گردی کے لیے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے‘ صوبائی حکومت با اختیار ہے،کے پی حکومت قیام امن اور عوامی فلاح کے لیے اپنی آئینی ذمہ داری نبھائے، عوام کی صحت و تعلیم کے لیے اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے، مشاورت اور اشتراک سے قومی یکجہتی اورخوشحالی کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پی ایم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ ابھی ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی‘ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، ہم نے بلوچستان کے حالات پر اظہار تعزیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ہو یا باقی معاملات ان سب کے حوالے سے بات چیت کی ہے، شہباز شریف نے احسن اقبال کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ مزمل اسلم سے اس حوالے سے بات چیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے دہشت گردی پر مشترکہ لائحہ عمل پر بات ہوئی، خیبرپختونخوا حکومت اپنی جیب سے 26 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کرچکی ہے‘ وزیراعظم سے کسی سیاسی چیز پر بات نہیں ہوئی، وادی تیراہ اورکرم کے لوگ قربانی دے رہے ہیں اس کے سامنے یہ 4ارب روپے کچھ بھی نہیں۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا شہباز شریف سے سہیل ا فریدی سے ملاقات نہیں ہوئی نے کہا کہ حوالے سے بات چیت کے لیے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری