یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے‘جماعت اسلامی پنجاب شمالی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260203-08-14
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے کے تمام اضلاع میں اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف پروگرامات منعقد کیے جائیں گے، تمام اضلاع میں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مرد وخواتین کی ریلیاں، مارچ، انسانی ہاتھوں کی زنجیریں اور سیمینارز ہوں گے، پروگرامات سے صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کر یں گے، اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم گجرات، سیکرٹری جنرل اقبال خان اٹک، نائب امیرحافظ تنویر احمد چکوال، ڈاکٹر طاہر فاروق سر گودھا، رسل خان بابر منڈی بہاؤالدین، عبدالوہاب نیازی، بھکر، اویس اسلم مرزا میانوالی اور راجا ممتاز حْسین مری میں منعقدہ یکجہتی کشمیر تقریبات میں شر کا سے خطاب کر یں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔