data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی آزاد خان نے پولیس 15 مددگار آفس کے کال سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی ریسپانس نظام کی مجموعی کارکردگی، کال ہینڈلنگ اور فوری ردعمل کے طریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا تھا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پولیس 15 مددگار کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کے بہتری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ایمرجنسی کالز کے بروقت ازالے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

دورے کے دوران ایس ایس پی ایسٹ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آپریشنل نظام، کال ریسپانس میکانزم اور عوامی شکایات کے حل کے عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایات دیں کہ فرائض کی انجام دہی مزید پیشہ ورانہ، تیز رفتار اور مؤثر بنائی جائے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد ایمرجنسی حالات میں شہریوں کو فوری مدد کی فراہمی، پولیس 15 کے نظام کو مزید فعال بنانا اور عوام کے اعتماد کو مضبوط کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس 15

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا