سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ کا 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان.
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ کا 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان. WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز
مظفرآباد/اسلام آباد (نامہ نگار)
سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر کے حوالے سے ایک منظم، مؤثر اور بھرپور دن منایا جائے گا جس کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے.
سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری، حریت پسند رہنما، سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقے بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و جبر کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ید منظور احمد شاہ نے ازاد کشمیر بھر اور خصوصی طور پر مظفر اباد کے رہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور مھاجرین نمایندہ فورم کے زیر اہتمام 5 فروری کو مظفر اباد میں بھارتی فوجی قبضے اور کشمیریون پر ڈھایے جارہے مظالم کے خلاف بھر پور اتحاد اور قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں تاکہ بھارت اور پوری دنیاء کو کشمیری عوام کو حق خود ارادی دینے پر مجبور کیا جایے۔سید منظور احمد شاہ نے صدر ریاست چودھری سلطان محمود کی ناگہانی رحلت پر ازاد کشمیر کے عوام اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھ مین شریک ہونے کا اعلان کیا, صدر چودھری بیرسٹر سلطان محمود کی کشمیر ی جد وجھد ازادی کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی مغفرت کی دعا کی…….
محکمہ زراعت ضلع مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ کے گاؤں سیدپور میں فیلڈ معاون سعید بٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ پھل دار پودوں کی شاخ تراشی کے حوالے سے عملی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر زمینداروں کو جدید اور سائنسی طریقوں کے مطابق شاخ تراشی کی اہمیت، درست وقت اور طریقۂ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
فیلڈ معاون اور ان کی ٹیم نے زمینداروں کو بتایا کہ بروقت اور درست شاخ تراشی سے پودوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے، بیمار اور غیر ضروری شاخوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور پودے کو مناسب ہوا اور دھوپ میسر آتی ہے، جس کے نتیجے میں آنے والے سیزن میں زیادہ، صحت مند اور معیاری پھل حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
زمینداروں نے محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دی گئی ہدایات پر عمل کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کریں گے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے اس طرح کی فیلڈ سرگرمیاں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے نہایت اہم ثابت ہو رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایپسٹین فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آگئے آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع آزاد کشمیر میں سفید گالوں کی برسات، مظفر آباد میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا آزادکشمیر: ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا،لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے حلف اٹھا لیا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم یاسین ملک پر مقدمات بے بنیاد، عالمی برادری نوٹس لے،انورسماویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سید منظور احمد شاہ یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند