محمود خان اچکزئی کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا۔

خط میں انہوں نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور عمران خان کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، عمران خان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔خط میں محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز کیے ہیں جن میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، پنجاب میں سول مارشل لا نافذ ہے، وزیراعلی پختونخوا ملکی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، پنجاب میں سول مارشل لا نافذ ہے، وزیراعلی پختونخوا جاپان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23.

9 روپے گرانٹ کی منظوری چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ چین کی گوادر بندرگاہ پر حملے کی شدید مذمت افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے، وزیر دفاع نائب وزیراعظم سے اوورسیز رہنماؤں کی ملاقات، سبز پاسپورٹ کی عزت کو سراہا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی عمران خان کی صحت

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ