ماضی میں سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلا گیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسکرین گرائب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا، لوگوں کو یہی کہا گیا کہ جلا دو، گھیراؤ کرو، قوم کے بچوں کو انتشار اور فساد سکھایا گیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کے جیل کے باہر بیٹھنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، لیکن آپ کی اصل ذمے داری ہے کہ آپ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی خدمت کریں، آپ اپنے صوبے کے لوگوں کو جواب دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سے بسنت کا اعلان کیا ہے کئی لوگوں کا کاروبار بڑھ گیا ہے، پوری دنیا سے لوگ بسنت منانے کے لیے لاہور آ رہے ہیں، شہر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز مکمل بک ہو گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ سے عشق کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگ بندوق اٹھا کر تشدد کا راستہ اپناتے ہیں، خدانخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خیبر پختوا کے لوگ بھی لاہور آ کر بسنت کا سامان فروخت کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ انتہائی محفوظ طریقے سے بسنت کو انجوائے کریں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ فتنے فساد کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، پنجاب ٹیکنالوجی اور اے آئی کے میدان میں لیڈ کر رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نیا قانون لا رہے ہیں، گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، بیچے والوں اور خریدے والوں کو 10سال تک کی سزا ہو گی، ان پر بھاری جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے فیصل آباد، گوجرانوالہ سے بھی بسنت منانے کی درخواستیں آرہی ہیں، بسنت کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کےلیے مانیٹرنگ کا مضبوط نظام بنایا گیا ہے، یہ صوبے کا خوبصورت تہوار ہے، پنجاب میں بیوٹی فکیشن کے سیکڑوں منصوبے چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نالائقی کے دور سے گزرا، پنجاب میں امن وامان کی صورتحال میں 70 فیصد بہتری آئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.