قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حیدر علی گیلانی اور راحیلہ خادم نے پیش کی۔ قرار داد کے متن کے مطابق یہ حملہ محض ایک داخلی امن و امان کا مسئلہ نہیں، بلکہ پاکستان کی خود مختاری سالمیت قومی سلامتی اور ریاستی وقار پر براہ راست حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں صوبہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حیدر علی گیلانی اور راحیلہ خادم نے پیش کی۔ قرار داد کے متن کے مطابق یہ حملہ محض ایک داخلی امن و امان کا مسئلہ نہیں، بلکہ پاکستان کی خود مختاری سالمیت قومی سلامتی اور ریاستی وقار پر براہ راست حملہ ہے۔ بھارت طویل عرصے سے ریاستی سرپرستی میں پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردی، تخریب کاری اور علیحدگی پسند عناصر کی پشت پناہی میں ملوث رہا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس عزم کا یا اعادہ کرتا ہے، کہ صوبہ پنجاب بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دہشتگردی کیخلاف اس قومی جدوجہد میں کسی قسم کی کمزوری مصلحت یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن