ایران، امریکا مذاکرات پر اتفاق، پاکستان شرکت کریگا، ترجمان خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مشرق وسطیٰ پر چھائے جنگ کے بادل چھٹنے لگے۔ ایران اور امریکا کےدرمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات پر اتفاق ہوگیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھی مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے، پاکستان ایران اور امریکا مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ ایران،امریکاکےدرمیان مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے
واضح رہے کہ جنگ کی دھمکیوں کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان برف پگھلنے لگی۔ دونوں ملک ایٹمی پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامند ہوگئے۔ دونوں ملک جمعے کو استنبول میں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کے کہنے پر مذاکرات کی امریکی پیشکش پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خارجہ کو بات چیت کیلئے ماحول سازگار بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مذاکرات میں ایران کے قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی عزت سے پیش آئے تو ہم بھی عزت دیں گے۔ دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ سازش ناکام ہونے کے بعد امریکا پھر سے مذاکرات کے میز پر آگیا۔
امریکی صدر نے بھی ایران سے مذاکرات کی تصدیق کردی، وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ مذاکرات کامیاب ہوجائیں تو سب کیلئے بہتر ہے۔ ورنہ بہت برا ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان