اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ اٹھایا۔
قائدِ حزب اختلاف نے وزیراعظم کے نام خط میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے دوران اہلخانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں سے مکمل معائنہ کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے میں فوری ذاتی مداخلت کا کریں۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹروں سے مکمل طبی معائنہ کرایا جائے ۔
خط کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔ خط میں ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹرمظہر اسحاق اور ڈاکٹر عامراعوان کے نام بھی شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی خطے میں بحری جہازوں، کارگو اور متعلقہ سامان کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے امریکا اپنی تحویل میں موجود منجمد ایرانی اثاثوں سے ادائیگی کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آئندہ کسی بھی بحری جہاز، کارگو یا اس سے متعلق املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کا مالی ازالہ ایرانی فنڈز سے کیا جائے گا، جو امریکا کے کنٹرول میں ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آج سے اور آئندہ اطلاع تک، بحری جہازوں، کارگو یا ان سے متعلق کسی بھی نقصان کی ادائیگی امریکا کی تحویل میں موجود ایرانی رقم سے کی جائے گی۔‘
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار ہے۔ حالیہ ہفتوں میں متعدد تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔
اگرچہ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ایرانی اثاثوں یا کتنی رقم کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم امریکا ماضی سے مختلف پابندیوں کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے منجمد کیے ہوئے ہے۔
pic.twitter.com/Lbev6wPsNZ
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) July 23, 2026ماہرین کے مطابق اگر امریکا اس اعلان پر عملی اقدامات کرتا ہے تو اس سے ایران اور امریکا کے درمیان قانونی اور سفارتی تنازعات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بین الاقوامی قوانین، مالیاتی ضوابط اور خودمختار ریاستوں کے اثاثوں سے متعلق نئے سوالات بھی جنم لے سکتے ہیں۔