data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان کے ایجنٹ ہیں اور جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے، بلوچ عوام کی مدد سے پاکستان اس پراکسی جنگ میں بھارت اور افغانستان کو شکست دے گا اور دہشت گردی کے ہر منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ عناصر ریاست کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ پاکستان کے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں، یہ گروہ بیرونی قوتوں کی پشت پناہی سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں، ریاست ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران بلوچستان میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، جہاں سڑکوں، تعلیمی اداروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کیے گئے، جمہوری کلچر بلوچ قوم کا حق ہے اور بلوچ عوام کو اپنے وسائل پر مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے، وفاقی حکومت اس اصول پر یقین رکھتی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے ثمرات ملنے چاہئیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بلوچستان میں دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، بلوچ قوم کی مدد اور تعاون سے پاکستان بھارت اور افغانستان کی پراکسی جارحیت کو ناکام بنائے گا۔

خواجہ آصف نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے، جس کی موجودگی بھارت کی پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مداخلت کا واضح ثبوت ہے،پاکستان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر ملک کی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو ریاست پوری قوت سے جواب دے گی، حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور دہشت گرد عناصر کو کسی صورت عوام اور ریاست کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔ 

اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔ 

خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ 

انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ  کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں

متعلقہ مضامین

  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی