بسنت، ایئر پورٹ کے اطراف لیزرلائٹ پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے دنوں میں ائیر پورٹ کے اطراف میں لیزرلائٹ ، بیم لائٹ ،گھومنے والی پراجیکٹرلائٹ پر پابندی لگادی، فضا کو متاثر کرنے والی لائٹس کے فروخت اور استعمال پردفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے 6، 7 اور 8 فروری کو ایئرپورٹ اور اطراف میں لیزرلائٹ کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ لیزرلائٹ کے استعمال پردفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ائیرپورٹ کے اطراف میں لیزرلائٹ ، بیم لائٹ ،گھومنے والی پراجیکٹر کی لائیٹ اورآسمان کومتاثرکرنے والی لائٹس پرپابندی ہوگی،ائیر پورٹ کے گرد 5 کلو میٹرکی حدود میں پابندی کا اطلاق ہوگا۔
ہوائی اڈوں کے اردگرد لیزرلائٹس کی فروخت اور استعمال کو 3 ماہ کے لئے بند کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیزرلائٹس سے جہازوں کی پروازاورلینڈنگ کے دوران خطرات لاحق ہوتے ہیں،لیزربیم پائلٹس کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے،لیزر لائیٹس سے ہوائی حادثات کا خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔