پی ایس ایل کے بین الاقوامی میڈیا حقوق فروخت، نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے اپنے 11ویں سیزن کے بین الاقوامی میڈیا حقوق کی کامیاب فروخت کا اعلان کیا ہے جو لیگ کی عالمی توسیع میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ اسٹیلینز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اسٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے ایک سالہ عالمی میڈیا حقوق (بھارت کے علاقے کے علاوہ) ولی ٹینکالوجی کو دیے گئے جو پی سی بی کے ریزرو پرائس سے سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی تھی۔
پچھلے سیزن کے مقابلے میں اس سودے کی قیمت میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پی ایس ایل کے بڑھتے ہوئے برانڈ ویلیو اور عالمی رسائی کی عکاسی کرتا ہے اور لیگ کو دنیا کے نمایاں ٹی 20 ٹورنامنٹس میں شمار کرتا ہے۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی میڈیا حقوق کی فروخت کے نتیجے پر بہت خوش ہیں جس میں گزشتہ سائیکل کے مقابلے میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پی ایس ایل کے برانڈ، اس کے مقابلتی معیار اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مضبوط تصدیق ہے۔
مزید پڑھیے: لاہور قلندر کو بڑا جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل 11 کھیلنے سے معذرت کرلی
سلمان نصیر کہتے ہیں کہ یہ معاہدہ لیگ کی طویل المدتی تجارتی ترقی پر ہمارا اعتماد مضبوط کرتا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے ولی ٹیکنالوجیز کا شکریہ ادا کیا جس نے نئے دور میں بولی لگا کر ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ ’میڈ ان پاکستان‘ ٹیک پر یقین رکھنے والے ہر پاکستانی کی فتح ہے، محمد احسن طاہرولی ٹیکنالوجیز کے سی ای او محمد احسن طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ہر پاکستانی کے لیے فتح ہے جو ’میڈ ان پاکستان‘ ٹیکنالوجی پر یقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری پی ایس ایل کے سفر کی شروعات ہے اور بہت سے منصوبے ہیں جن کا شائقین بے صبری سے انتظار کریں گے۔
سنہ2016 میں آغاز کے بعد سے پی ایس ایل نے میڈیا حقوق، اسپانسرشپس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں مسلسل تجارتی ترقی دکھائی ہے جس سے یہ پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے برانڈز میں شامل اور عالمی ٹی 20 منظرنامے کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل: حارث رؤف اور فخر زمان لاہور قلندرز کا حصہ نہیں رہے، شاہین آفریدی برقرار
پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ عالمی براڈکاسٹ کو مزید بہتر بنانے اور لیگ کی رسائی بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ دنیا بھر کے شائقین پی ایس ایل سے بے مثال انداز میں لطف اندوز ہوتے رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 11 پی ایس ایل 11 نیا ریکارڈ پی ایس ایل کے بین الاقوامی میڈیا حقوق.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 11 پی ایس ایل 11 نیا ریکارڈ بین الاقوامی میڈیا حقوق پی ایس ایل کے پی ایس ایل 11 کرتا ہے کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔