گزشتہ ماہ کے دوران 933تارکین وطن نے رودبار انگلستان کو عبور کیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ رواں برس جنوری میں مجموعی طور پر 933 تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے رودبار انگلستان کو عبور کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش چینل سے تارکین وطن کی غیر قانونی کراسنگ رک نہ سکی۔ 2021 کے بعد یہ کسی بھی جنوری میں سب سے کم کراسنگ رہی ہے، جس کی ممکنہ وجہ خراب اور طوفانی موسمی حالات بتائی جا رہی ہے۔ یہ تعداد جنوری 2025 میں ریکارڈ کی گئی 1098 آمدوں کے مقابلے میں 15 فی صد کم ہے، جب کہ جنوری 2024 کے مقابلے میں 30 فی صد کم ہے جب 1335 مہاجرین پہنچے تھے۔ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد 40 ہزار غیر قانونی کراسنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا اور تقریباً 50 ہزار غیر قانونی افراد کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ اْن کی اوّلین ترجیح برطانوی امیگریشن کے سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہے۔ قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن دونوں ہی نظام کا استحصال کرتے چلے آ رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس اصلاحات ضروری ہیں۔ ہوم آفس کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے فرانسیسی حکومت کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعے چینل عبور کرنے کی 40 ہزار کوششوں کو روکا ہے اور تقریباً 50 ہزار ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا اور ملک سے نکالا گیا جو غیر قانونی طور پر موجود تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ افراد جو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے پہنچتے ہیں، واپس بھیجے جا رہے ہیں۔ 2025 میں مجموعی طور پر 41ہزار 472 مہاجرین نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے چینل عبور کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 5 ہزار زیادہ تھا۔ فرانس کے ساتھ کیے گئے ون اِن، ون آؤٹ معاہدے کے تحت برطانیہ جتنے مہاجرین کو فرانس واپس بھیجے گا، اتنے ہی ایسے مہاجرین کو بدلے میں قبول کرے گا جن کے پاس برطانیہ میں پناہ کے لیے مضبوط کیس ہوگا ۔ واضح رہے کہ برطانیہ چینل عبور کرنے والے کسی بھی شخص کو فوری طور پر حراست میں لے سکتا ہے اور تقریباً 2ہفتوں کے اندر فرانسیسی حکام کے ساتھ مل کر اس فرد کو واپس بھیجنے پر اتفاق کر سکتا ہے۔ وزیرِ داخلہ شبانا محمود نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ برطانیہ اب تک اس ون اِن، ون آؤٹ معاہدے کے تحت 281 مہاجرین کو فرانس واپس بھیج چکا ہے، تاہم کنزرویٹو پارٹی نے اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ جب 2025 ء میں 41 ہزار سے زائد مہاجرین پہنچے، تو صرف 281 افراد کو ہی کیوں واپس بھیجا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔