شبِ برات: گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کا کراچی کے قبرستانوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شبِ برات کے موقع پر رات گئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے قبرستانوں میں موجود تھی۔
گورنر سندھ نے قبرستانوں میں صفائی، روشنی، سیکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
کامران خان ٹیسوری نے شبِ برات کے بابرکت موقع پر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی راتیں ہمیں صبر، شکر اور اصلاح کا پیغام دیتی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شبِ برات کا پیغام بخشش، دعا اور اصلاحِ نفس ہے اور اس رات کو اتحاد و یگانگت کے ساتھ منانا چاہیے۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات کو سراہا اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔