فراڈ کیس: نجف حمید کی ضمانت منسوخی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف فراڈ کے مقدمے میں ضمانت کی بحالی سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی، جہاں سابق نائب تحصیلدار نجف حمید اپنے وکلا قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ نجف حمید کی ضمانت منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج
اس موقع پر جسٹس انعام امین منہاس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، پہلے فریقین کے جوابات آ جانے دیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تحریری حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نجف حمید نے ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں اپنی ضمانت منسوخی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟
ایف آئی اے کی جانب سے درج فراڈ کے مقدمے میں نامزد نجف حمید نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے اپنی ضمانت کی منسوخی کا 24 جنوری کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے کی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی تھی۔
اپنی درخواست میں نجف حمید نے استدعا کی ہے کہ وہ قانون پسند شہری ہیں اور انہیں بدنیتی پر مبنی مقدمے میں گھسیٹا جارہا ہے، ضمانت منسوخی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔
مزید پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ
انہوں نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کی استدعا کرتے ہوئے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کرنے کی درخواست کی ہے، جس میں اسٹیٹ، ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احد کھوکھر اسپیشل جج سینٹرل اسلام اباد بدنیتی جسٹس انعام امین منہاس ضمانت قبل از گرفتاری فراڈ فیض حمید قانون پسند قدیر جنجوعہ نائب تحصیلدار نجف حمید ہائیکورٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احد کھوکھر اسپیشل جج سینٹرل اسلام اباد بدنیتی جسٹس انعام امین منہاس ضمانت قبل از گرفتاری فراڈ فیض حمید نائب تحصیلدار ہائیکورٹ نجف حمید کی ضمانت اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے سابق ڈی جی نوٹس جاری فیض حمید حمید کے
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔