چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی قیام کی منظوری دے دی ہے، جسٹس آغا فیصل سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: حکومت سندھ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان، 2 افسران معطل

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ٹربیونلز آف انفلیسی آرڈیننس 1969 کے سیکشن 3 کی شقوں اور حکومت سندھ کی درخواست و ریفرنسز کو مدنظر رکھتے ہوئے جسٹس آغا فیصل کو سانحہ گل پلازہ شاپنگ سینٹر، کراچی میں آگ لگنے کے اسباب کی تحقیقات کے لیے سنگل ممبر کمیشن نامزد کردیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ  نے صوبائی حکومت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرے گا اور آگ لگنے کے اسباب کا تعین کرے گا۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین سندھ حکومت کرے گی، سندھ حکومت نے 29 جنوری کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو سانحہ کی تحقیقات کے لیے خط ارسال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیہ فیکٹری سے سانحہ گل پلازہ تک، انتظامات میں بہتری نہ آسکی

اس حوالے سے سندھ حکومت  باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے گی، سانحے سے متعلقہ دستاویزات بھی جسٹس آغا فیصل کو ارسال کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آگ انکوائری جوڈیشل کمیشن سندھ حکومت سندھ ہائیکورٹ کراچی کمیشن گل پلازہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکوائری جوڈیشل کمیشن سندھ حکومت سندھ ہائیکورٹ کراچی گل پلازہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن سندھ حکومت

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن