کشمیر کانفرنس: جماعت اسلامی کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت بدھ کو ادارہ نور حق میں منعقدہ “کشمیر کانفرنس” میں بھارت کے غاصبانہ تسلط اور بدترین ریاستی جبر کے خلاف اہل کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کانفرنس میں شرکاء نے واضح کیا کہ آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور حکومت و ریاست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے اور گزشتہ 45 سال میں پاکستان نے کشمیر کے لیے پانچ جنگیں لڑیں، آج بھی کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لیے ریاست اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت اور ایٹمی قوت ہے اور اگر ریاست اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے فعال کردار ادا کرے تو بھارت کو کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان، جمعیت علمائے پاکستان کے سید عقیل انجم قادری، شہری رابطہ کونسل کے نصرت مرزا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چوہدری شاہین اقبال، فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابو مریم، عوامی نیشنل پارٹی کے محمد یونس بونیری، جمعیت علمائے اسلام کے حافظ احمد علی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے اور خطاب کیا۔
کانفرنس نے 5 فروری کو جماعت اسلامی کے تحت “یکجہتی کشمیر ریلی” کی حمایت کا اعلان بھی کیا اور اہل کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کو سراہا۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35A کو معطل کر کے کشمیریوں کی علیحدہ آئینی حیثیت اور تحفظ ختم کر دیا اور اب پاکستان کو بحیثیت ریاست اور مسلح افواج کشمیری عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کشمیری عوام کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔