اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان نے حملہ کیا، مشرقی ہمسایہ اور خوارج مل کر پاکستان کی ترقی میں کانٹا بننا چاہتے ہیں مگر انکی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان نے حملہ کیا، 17 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، دہشتگردوں نے31شہریوں کوشہید کیا، 180دہشتگرد جہنم رسید ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں نے بچوں اور خواتین کو بھی شہید کیا، ہماری بہادر فورسز نے حملہ آوروں کو بھرپور جواب دیا۔ شہدا کے بچوں کی کفالت ریاست کے ذمہ ہے، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھےگی۔ پوری قوم عزم کے ساتھ سیکیورٹی ایجنسیز، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کوذلت آمیز شکست دی، معرکہ حق کے بعد ہمارا مخالف مشرقی ہمسایہ،خوارج مل کرترقی وخوشحالی کے راستے میں کانٹا بنناچاہتے ہیں، انشاءاللہ ایساہوگا نہیں۔ انشاءاللہ دہشتگردی کامکمل خاتمہ ہوگا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران کشدگی سے متعلق پاکستان نے اپنا پورا برادرانہ کرداراداکیا، میں نے،نائب وزیراعظم، فیلڈمارشل نے ایرانی قیادت سے بات چیت کی، قطر، ترکیہ، مصر، عمان، سعودی عرب کی کوشش ہے بات چیت سے راستہ نکل آئے۔ ایساراستہ نکل آئے جس سے خطے میں منڈلانے والے خطرات ختم ہوجائیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر عظیم قربانیوں پر اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیریوں سے وابستگی کا اظہارکریں گے، کل ساتھیوں کے ساتھ آزاد کشمیر جاؤں گا،بھرپوریکجہتی کاپیغام دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرسوں میرے پاس تشریف لائےتھے، بڑی اچھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو انتخاب کے دن ہی فون کیا، خیبرپختونخوا کو800ارب روپے این ایف سی کے ذریعے دیئےگئے، ادائیگیوں میں تاخیر پر فوری احسن اقبال،وزیرخزانہ کے ذمے لگایا، سہیل آفریدی سے اچھی نشست ہوئی،امید ہے معاملہ آگے بڑھے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار